پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارت سرفہرست

 پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارت سرفہرست
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ 10 برسوں میں 635 غیرملکیوں کو پاکستان نے شہریت جاری کی ، پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،  گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی ہو گئے جبکہ  پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 افرادکا تعلق  افغانستان سے اور  22 باشندوں کے ساتھ سری لنکااس فہرست میں  تیسرے نمبر پر رہا۔  پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا ،آزربائیجان ، کمبوڈیا ، عرا ق ، اٹلی ، میانمار ، نیپال ، صومالیہ ، سنگا پور ، ترکی ، شام ،ازبکستان ، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔