کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1رن سے ہرادیا،لاہور قلندرز پی ایس ایل سے باہر

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1رن سے ہرادیا،لاہور قلندرز پی ایس ایل سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آخری مرحلے میں آج کھیلے جانے والےمیچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔
 

کراچی کنگز کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز پر اعتماد رہا ،اننگز کے آخری اوور میں کوئٹہ کو جیت کے لئے 6 گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے تاہم عثمان شنواری نے عمدہ بولنگ کرواتے ہوئے کوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح کوئٹہ مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکی۔

5244bc061ec7780a422576b66940eec3

آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹنے پر کراچی کنگز کے بولر عثمان خان شنواری کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ کراچی کی اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد نے 99 اور عمر اکمل نے 27 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کراچی کی جانب عمر خان اور  عثمان خان شنواری نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، کراچی نے اپنی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز سکور کئے۔

کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 56 جبکہ افتخار احمد نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کوئٹہ کی جانب سے نوجوان سپیڈ سٹار محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔