شاہین شنواری کی شاندار باؤلنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 رن سے شکست

شاہین شنواری کی شاندار باؤلنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 رن سے شکست
کیپشن: فائل فوٹو

 کراچی:  کراچی کنگز نے شاہین شنواری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز  مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ، کراچی کنگز کے پیسر شاہین شنواری نے آخری اوور میں صرف 3 رنز  کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بازی پلٹ دی  اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا،  آخری اوور میں احمد شہزاد کو 99 رنز پر آؤٹ کرکے سنچری سے محروم کیا جس کے بعد انور علی اور کپتان سرفراز احمد کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن 20، احمد شہزاد 99، روسو 10، عمر اکمل 27، براؤ 9، انور علی 2، اور سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 1 اور سہیل تنویر صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس میں اوپنر بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ منرو 30، لیونگسٹن5، انگرم 24 اور ڈنک 18 رنز بنا کرپویلین لوٹے، افتخار احمد 44 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2، سہیل تنویر،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔