چینی صدر نے کرونا سے متعلق تشویشناک خبر دیدی

چینی صدر نے کرونا سے متعلق تشویشناک خبر دیدی

ووہان:چینی صدر شی جن پھنگ نے ووہان کے ہوشن شان ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقاتیں کیں اور وائرس کے خلاف لڑائی میں دن رات اگلے محاذ پر موجود طبی عملہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور انہیں وبا کو شکست دینے کیلئے پر اعتماد رہنے کی ترغیب دی۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ صوبے ہوبئی اور اس کے شہر ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے کا کام ابھی بھی مشکل ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ منگل کو کرونا وائرس کے مرکز ووہان پہنچے کے بعد معائنے کیلئے سیدھے ہوشن شان ہسپتال پہنچ گئے ۔چائنہ سنٹرل کمیٹی کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے ہسپتال کارروائیوں، مریضوں کے علاج اور طبی کارکنان کے تحفظ اور سائنسی تحقیق کے بارے میں علم حاصل کیا۔

انہوں نے وہاں پر زیرعلاج مریضوں سے بھی ملاقاتیں کی اور وائرس کے خلاف لڑائی میں دن رات اگلے محاذ پر موجود طبی عملہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور انہیں وبا کو شکست دینے کیلئے پر اعتماد رہنے کی ترغیب دی۔ہوشن شان ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال ہے جسے خصوصی طور پرکرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے صرف 10 دن میں بنایا گیا تھا۔