لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف شاندار فتح

لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف شاندار فتح

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ وائزے نے آخری گیند پر چھکا لگا کر قلندرز کو فتح دلوائی۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، سمت پٹیل نےدو جبکہ دلبر حسین اور ڈیوڈ وائز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد 188 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے کیا۔ دونوں اوپنرز شاندار کھیل پیش کیا۔ 50 کے مجموعی سکور پر کپتان سہیل اختر 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر حیدر علی کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کرس لین نے فخر زمان کے ساتھ مل کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 59 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ بریتھویٹ کی گیند پر یاسر شاہ نے شاندار کیچ تھاما۔ اوپنر فخر زمان 46 گیندوں پر 63 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بن گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس بار بھی کیچ یاسر شاہ نے پکڑا۔ محمد حفیظ 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر بریتھویٹ کو وکٹ دے بیٹھے، گریگورے نے آسان کیچ پکڑا۔ بین ڈنک 7 رنز بنا کر بریتھویٹ کا نشانہ بن گئے۔

لاہور قلندرز آخری اوورز میں وائز نے شاندار چھکا مار فتح دلوائی، ڈیوڈ وائز 17 جبکہ سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے بریتھویٹ نے 3 وکٹیں حاصل کی۔