بھارتی چوہے ہزاروں لیٹر شراب پی گئے

بھارتی چوہے ہزاروں لیٹر شراب پی گئے

نئی دہلی: بھارتی چوہے  شراب خور نکلے، بھارتی ریاست ہریانہ کے 25 تھانوں میں  رکھی  ہزاروں لیٹر شراب  غائب ہوگئی،جبکہ پولیس نے الزام چوہوں پر لگا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر  فرید آباد کے 25 پولیس اسٹیشنز کے مال خانوں میں  رکھی گئی  29 ہزار لیٹر ضبط شدہ شراب   کے غائب ہونے پر محکمہ پولیس  میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

پولیس نے اس چوری کا الزام چوہوں پر لگایا ہے۔ حیران کن طور پر ہزاروں لیٹر انگریزی شراب بھی غائب ہے جوشیشے کی بوتلوں میں رکھی جاتی ہے۔پولیس  کو اس مجرمانہ غفلت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں شراب یا کسی اور چیز کے حوالے سے چوہوں کو شامل کیا گیا ہے ، اس سے پہلے بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں پولیس حکام نے ضبط شدہ اشیاء کو گم ہونے ، یا کسی جانور کے کھا جانے کے حوالے سے رپورٹ میں شامل کیا تھا۔ 

جس کے بعد کیس داخلے دفتر یعنی بند گیا تھا۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں شراب نوشی کی اجازت ہونے کی وجہ یا محدود مقدار میں شراب پینے کی اجازت کی وجہ سے ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں ، کیونکہ محکمہ پولیس میں بھی شرابیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے ۔