جلال پور بھٹیاں،میر مختیارمیں خاتون ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد

جلال پور بھٹیاں،میر مختیارمیں خاتون ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد

جلال پور بھٹیاں( زاہد منیر  نمائندہ نیو نیوز ) خاتون ٹیچر نے مار نہیں پیار کا نعرہ ہوا میں اڑا دیا،میر مختیارمیں خاتون ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ میر مختیارمیں خاتون ٹیچر انم نے پنجاب حکومت کے نعرے کو ہوا میں اڑا دیا نماز نہ پڑھنے کیوجہ سے تیسری جماعت کے  طالب علم  علی حسین پر تھپڑوں اور ڈنڈوں سے  تشدد کیا ۔

تشدد کا شکار ہونے والے بچے کے والد نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ کے لیے درخواست تھانے جمع کروا دی ہے طالب علم کے والد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ٹیچر میرے بچے پر تشدد کرتی رہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ   میں نے کئی بار ٹیچر سے کہا کہ بچوں کو پیار سے پڑھائیں لیکن ٹیچر نے میرے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے جسم پر نشان پڑ گئے ہیں ۔

جبکہ ان کے بچے  نےسکول میں مار کی وجہ سے سکول جانے سے بھی انکار کردیا ہے ، تشدد کا شکار ہونے والے بچے کے والد کا کہناتھا کہ میں اپنے بچے کو پڑھانا چاہتا ہوں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ  ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے۔