سرکاری گاڑی ٹک ٹاک ویڈیو زبنانے کے لیے استعمال ہونے لگی

 سرکاری گاڑی ٹک ٹاک ویڈیو زبنانے کے لیے استعمال ہونے لگی

جہانیاں:  پولیس اسٹیشن  کی سرکاری موبائل وین ٹک ٹاک ویڈیو ز بنانے کے لیے استعمال ہونے لگی  ہے ۔ جہانیاں کے  نوجوانوں کی تھانہ سرکاری وین میں بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں تھانہ کی سرکاری موبائل وین ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے استعمال ہونے لگی۔نوجوانوں نے ٹک ٹاک بنانے کے لیے تھانہ جہانیاں کی مبینہ طور پر  تین گاڑیاں استعمال کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار موقع  پر موجود ہی نہ ہیں۔

دوسری جانب مذکورہ پولیس کے اہلکاروں  کی جانب سے نوجوانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔