جون سے احساس پروگرام کے ذریعے تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے: وزیراعظم

جون سے احساس پروگرام کے ذریعے تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے: وزیراعظم
کیپشن: جون سے احساس پروگرام کے ذریعے تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈٗی دیں گے، وزیراعظم
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا پناہ گاہ کسی غریب کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت مہیا فراہم کر رہے ہیں۔ 

‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا احساس پروگرام کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پناگاہوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جبکہ محنت کش ان جگہوں سے کھانا کھاتے ہیں تو مزید خوشی ملتی ہے۔ ضروری ہے کہ پناگاہوں کا کھانا معیاری رہے جبکہ پناہ گاہ کسی غریب کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں لوگوں کو 2 وقت کا کھانا نہیں ملتا اور جلد پورے پاکستان میں موبائل کھانوں کے ٹرک کھانا فراہم کریں گے اور موبائل کچن پروگرام میں مخیر افراد حصہ لے رہے ہیں تاہم مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کر رہے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت مہیا فراہم کر رہے ہیں کیونکہ پناہ گاہوں میں مجبور اور بے کس لوگ آتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں معیاری کھانا بہتر طریقے سے تقسیم کرنا چاہیے اور پناہ گاہوں کا معیار خراب نہیں ہونے دینا جبکہ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں دیہاڑی دار بھوکے سوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جون سے احساس پروگرام کے ذریعے تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈٗی دیں گے اور حکومت کسانوں کے لئے بھی پروگرام لے کر آ رہی جس سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ 

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے۔ ٹرک تین وقت کھانا پہنچائیں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا اسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ ٹرکوں میں کچن کا اہتمام ہو گا۔ ٹرک مخصوص مقامات پر رکیں گے جہاں ضرورت مند کھانا کھاسکیں گے۔ لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیت المال آئی ایس او سرٹیفائیڈہوچکا ہے۔ پاکستان بھر میں ساڑھے 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ مسافر خانوں اور اسپتالوں میں خصوصی طور پر کھانا فراہم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام احساس پروگرام کے تسلسل میں شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت غریب مزدوروں کو موبائل کچن گاڑیوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جائیگا۔ پروگرام پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پروگرام اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کیا جائیگا۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے پروگرام کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائیگا۔