وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے روک دیا

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے روک دیا
کیپشن: وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے روک دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: عوام کے لئے اچھی خبر آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے منع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیرخزانہ نے بھی گھی مہنگا کرنے کی مخالفت کی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس میں اضافہ نہ کیا جائے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے کلو مہنگا کرنے کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی موجودہ  قیمت 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپےکلوپردستیاب ہوگا۔ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔