اسرائیلی وزیراعظم کل تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم کل تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے
کیپشن: اسرائیلی وزیراعظم کل تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم نیتھن یاہو کل تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاھو اسرائیل واپس آنے سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کچھ گھنٹے گزاریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں نیتن یاھو نے COVID-19 لاک ڈاؤن پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔

معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔ یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔

اعلامیہ میں بھی کہا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جا سکتا ہے اور جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ تل ابیب کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔ تل ابیب پہنچنے پر اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال 15ستمبرکو سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔ ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ 

ایرانی کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے جرائم کا شراکت دار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بحرین کے حکمران اب صہیونی ریاست کے جرائم کی صورت میں خطے میں سیکیورٹی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کے شراکت دار ہوں گے۔ خطے اور فلسطین میں دہشتگردی، خونریزی اور مظالم کا ذمہ داری اسرائیل ہے۔