جرگے میں ہونیوالی فائرنگ سے نیئر حسین بخاری کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

جرگے میں ہونیوالی فائرنگ سے نیئر حسین بخاری کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی
کیپشن: جرگے میں ہونیوالی فائرنگ سے نیئر حسین بخاری کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جرگے میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جرگہ اسلام آباد کے سیکٹر ای-7 کے ایک گھر میں منعقد ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جرگے کے دوران ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری کا بیٹا بھی شامل ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے اور ریسکیو کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہے ہیں اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے جرگے میں موجود افراد کی بیانات بھی قلمبند کر رہے ہیں۔