کورونا سے چھٹکارا قریب، ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بڑی کمی

کورونا سے چھٹکارا قریب، ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بڑی کمی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی آگئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح بھی کم ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سے چار مریض انتقال کر گئے جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہو گئی ۔جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید36 ہزار 241ٹیسٹ کیے گئے جس میں639افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 16 ہزار 789 ہو گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار707مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں