دی ماسک فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز سے متعلق اہم انکشاف 

Cameron Diaz in The Mask

  دی ماسک فلم سے مشہور ہونے والی ہالی وڈ اداکارہ  ’’کیمرون -ڈیاز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنا منہ نہیں دھویا۔

ایک انٹرویو میں ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا، وہ اپنی شکل وصورت کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔ انہوں نے کبھی منہ نہیں دھویا۔ اور خاص طورپر ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد سے کبھی اپنا منہ نہیں دھوتی۔

انہوں نے کہا  اس کے باوجود ان کے پاس گھر میں چہرے کی دیکھ بھال کے لیے وسیع تعداد میں مصنوعات موجود ہیں۔ ڈیاز نےکہا ان کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہوگئی ہے ،اور ان کی توجہ اپنی شکل پرنہیں بلکہ خود کو مضبوط رکھنے پر ہے۔