محکمہ موسمیات کی رمضان کے آغاز میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رمضان کے آغاز میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور :محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی  پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ  کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہےجبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔