عمران خان کو گرفتاری سے بچائیں، 5 ہزار کارکنوں کو ہروقت زمان پارک رہنے کی ہدایت

عمران خان کو گرفتاری سے بچائیں، 5 ہزار کارکنوں کو ہروقت زمان پارک رہنے کی ہدایت
سورس: Twitter

لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات  کے حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،۔ تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ۔

نیونیوز کے مطابق تحریک انصاف نے سنٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور کے پی کے سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلالیا ۔ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے ۔کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے ۔

دوسری طرف گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ۔  گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے  ۔ آئندہ چار سے پانچ روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گی۔

ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی تو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی  ۔ 

مصنف کے بارے میں