پیپلز پارٹی  نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے: رضا ربانی 

پیپلز پارٹی  نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے: رضا ربانی 
سورس: File

لاہور : چیئرمین  پارلیمانی کمیٹی  برائے دستور پاکستان گولڈن جوبلی تقریبات سینٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیا آئین آیا تو موجودہ وفاق کی شکل باقی نہیں رہے گی۔وفاق کی تمام اکائیوں اور سیاسی جماعتوں نے 73ء کا آئین تسلیم کیا۔مارشل لاؤں کے باوجود کوئی بھی 73ء کے آئین کو ختم نہیں کر سکا۔

سینٹر رضا ربانی بولے ۔73ء کاآئین وفاق کو اکھٹا رکھنے کی واحد ضمانت ہے۔تمام مسائل اور مختلف آراء کے باوجود ,73ء کے آئین نے سب کو اکھٹا کر رکھا ہے۔پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات سال بھر منائی جائینگی،پہلا فنکشن اسلام اباد،دوسرا کراچی میں ہوا اور تیسرا 25مارچ کو الحمراء ہال  لاہور میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ سارے  الیکشن ایک تاریخ پر ہوں۔پیپلز پارٹی نے کبھی بھی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کیا،جب بھی الیکشن ہوئے ،حصہ لینگے۔سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔کسی پر کرپشن کےکیسز  ہیں تو قانون کے مطابق گرفتاری ہونی چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں