نیب کے اختیارات بہت زیادہ تھے ، کچھ تبدیلیاں کی ہیں، اب نیب صرف میگا کرپشن کیسز دیکھے گا: وزیر قانون 

نیب کے اختیارات بہت زیادہ تھے ، کچھ تبدیلیاں کی ہیں، اب نیب صرف میگا کرپشن کیسز دیکھے گا: وزیر قانون 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا  ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

 نیوز کانفرنس میں وزیر قانون  کہا کہ چیئرمین نیب کے اختیار کے حوالے سے صرف ایک ترمیم ہوئی ۔ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین کو کچھ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق ترامیم کے تحت ڈپٹی چیئرمین نیب کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو چیئرمین نیب کو حاصل ہوتے ہیں۔ نیب کے دائرہ اختیار میں نہ آنےوالےمقدمات کومتعلقہ اداروں کو بھیجاجا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیب کو صرف میگا کرپشن کے کیسز کے لیے رکھا گیا تھا ۔نیب میں مقدمے بنتے تھے لیکن ان کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔نیب کے اختیارات بہت زیادہ تھے چھوٹے چھوٹے کیسز بنا دیئے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کیس میں بھی اعلیٰ عدلیہ نے کہا نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیےاستعمال کیا گیا ہے۔نیب کی دفعہ 4 اور دفعہ 5 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ عمران خان نے نیب قوانین میں اپنی مرضی کےخلاف ترمیم کو چیلنج کیا۔

مصنف کے بارے میں