صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں