حکومت نے بجلی صارفین پر مزید 76 ارب کا بوجھ ڈال دیا، آئی ایم ایف پھر بھی ناراض

حکومت نے بجلی صارفین پر مزید 76 ارب کا بوجھ ڈال دیا، آئی ایم ایف پھر بھی ناراض
سورس: File

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی  ۔ وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا،بجلی صارفین پر3روپے39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگادیا گیا ۔ ٹیکس ، پٹرول ، ڈالر اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے باجود آئی ایم ایف اب بھی راضی نہیں ہوا۔ 

بجلی صارفین سے 76 ارب وصول کرنے کا فیصلہ آئی ایف کی شرط پوری کرنے کےلئے کیاگیاہے جس کے تحت بجلی صارفین پر3روپے39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگادیا گیا۔پاور ڈویژن نے اضافی سرچارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق یہ سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا۔مجموعی سرچارج بڑھ کر3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔

سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا ۔جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا 76 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں