الیکشن سے قبل عمران خان کا احتساب ہوگا، انہیں جلد گرفتار کرلیں گے: رانا ثناء اللہ 

الیکشن سے قبل عمران خان کا احتساب ہوگا، انہیں جلد گرفتار کرلیں گے: رانا ثناء اللہ 
سورس: File

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے الیکشن سے قبل عمران خان سے توشہ خانہ کا حساب لیا جائے گااور ان کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ عمران خان نے ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ الیکشن بھی ہوں گے،عمران خان کا احتسا ب بھی ہوگا۔ 

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحران سے نکالے گی ۔یہ گھڑی چور سے گھڑی چوری اور توشہ خانہ کا  حساب لیا جائے گا ۔ عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور بل آخر پکڑا جائے گا ۔عمران خان عدالتوں اور وکلا کے پیچھے چھپتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سارا  حساب لیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جائے گا ۔عمران خان نے 5 ارب روپے کی پراپرٹی اپنے اور بیگم کے نام کرائی ۔الیکشن سے یہ مراد نہیں کہ توشہ خانہ کا حساب  نہ لیا جائے ۔ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ۔ الیکشن لڑیں گے اور بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان انتخابات کی مکمل  تیاری رکھیں۔اس فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس  نہ کیا تو یہ ملک کو کسی حادثے  سے دوچار کریگا ۔اگلا جلسہ جلد دھوبی گاٹ  پر ہوگا  جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔نواز شریف جلد آپ کےساتھ ہوں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں