عمران  خان ایسے سیاسی لیڈر ہیں جو کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑواسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی کا اعتراف 

عمران  خان ایسے سیاسی لیڈر ہیں جو کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑواسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی کا اعتراف 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ان سیاسی لیڈرز میں شامل ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی حلقے میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑ سکتے ہیں ۔ 

شاہد خاقان عباسی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جرنیل ،ججز اور بیوروکریٹ پیدا کیے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ صرف چار سیاسی لیڈر پیدا کیے ہیں۔ میں اچھے برے اور بڑے چھوٹے کی بات نہیں کر رہا سیاسی لیڈرز کی بات کر رہا ہوں۔ 

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1634198636459601929

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر وہ ہوتا ہے کہ جیسے میں اپنے میں 35 سال سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ وہ آ کر مجھے ووٹ دلوادے تو وہ سیاسی لیڈر ہوتا ہے۔ ایسا سیاسی لیدڑ ذوالفقار علی بھٹو تھا، بے نظیر بھٹو تھیں ۔ نواز شریف ہیں اور اب یہ عمران خان ہیں  جو کسی بھی حلقے میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ پڑوا سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں