ثنا خان دوبارہ دبنگ خان کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم 'جے ہو' سے کیاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خان نے کہا کہ مجھے اپنے فلمی کیریئر شروع ہونے کے لیے بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے،جنہوں نے اپنی محبت اور حمایت سے مجھے اپنے کام کا حصہ بنایا، فلم ’جے ہو‘ کا حصہ بنانے کے لئے میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور یقیناً وہ میرے لئے ایک بہت اچھا تجربہ تھا“۔انہوں نے کہا ”میں نے اپنے خواب سجائے تھے اور ان کو پورا کرنے کے لئے سبھی سے جھگڑنا پڑا۔ میں اپنی ماں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے صبر برقرار رکھا اور میری حمایت کی۔اس کے علاوہ جنہوں نے وقت پر میرا یقین کیا ان کا بھی شکرگزار ہوں“۔