مودی سرکار ایک بار پھر اپنے جاسوس کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئی

مودی سرکار ایک بار پھر اپنے جاسوس کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئی

ممبئی : مودی سرکار ایک بار پھر اپنے جاسوس کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں پھانسی کی سزاپانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کیلئےعالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پھانسی رکوانے کیلئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اس سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے پاکستان کے وزیر ِ اعظم محمد نواز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے  جس میں کلبوشن کی سزائے موت پر حکم امتنائی جاری کروانے کی درخواست کی گئی ہے .