سعودی عرب میں اذان اور اقامت کے وقفے کو پانچ منٹ تک محدود کرنے کا حکم

سعودی عرب میں اذان اور اقامت کے وقفے کو پانچ منٹ تک محدود کرنے کا حکم

ریاض: شوریٰ کانسل نے بروزپیروزارت مذہبی امورکوہدایت کی ہے کہ اذان اوراقامہ کے دوران وقفہ کو کم کرکے5 منٹ تک محدود کرنے کی کوشش کی جائے۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ محض ان مساجد میں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جو کہ کمرشل سینٹرز کے نزدیک ہیں۔ 

کونسل سیشن صدارت صدر عبداللہ الشیخ نے کی ،جنہوں نے وزارت کوقرآن کی مختلف جلدیں ’’بریل‘‘ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس سے پرنٹ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

یحیٰ السامان نائب صدربرائے شوریٰ کانسل کے مطابق کانسل نے یہ احکامات اسلامک اینڈ جیوڈیشل افئیرز کی رپورٹ کے بعد جاری کیے ہیں ۔ جب کہ کانسل نے وزارت کو عالم دین ، تبلیغ سے وابستہ حضرات ، مؤذن اور مساجد میں کام کرنےوالوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں.