یو اے ای میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجودرہائش اختیارکرنے والےغیرملکی پرکتنا جرمانہ عائد ہوتا ہے ؟

یو اے ای میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجودرہائش اختیارکرنے والےغیرملکی پرکتنا جرمانہ عائد ہوتا ہے ؟

دبئی سٹی : یواےای میں کئی غیرملکی ملازمت کی غرض سے ملازمت ویزہ پر آتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اگر آپ کا ملازمت کا ویزہ ختم ہوگیا ہے تو آپ کو30دن کی رعایتی مدت دی جائے گی۔ اگر آپ اس کے باوجود بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں تو آپ پر ہر دن کے حساب سے جرمانہ عائد ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

متحدہ عرب امارات کے وفاقی کے مطابق پہلے دن کا جرمانہ 120درہم ہوگا جب کہ باقی روزانہ کی بنیادوں پرایک دن کا جرمانہ 25 درہم ہوگا۔یعنی کے ملازمت ویزہ ختم ہونے کےبعد بھی رہنے والے غیرملکی رہائشیوں پرہردن کا جرمانہ 25 درہم ہوگا۔ اگر کوئی غیرملکی اس متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ جنرل ڈائیریکٹوریٹ برائے رہائش اورغیرملکیوں کے امورسے بھی رابطہ قائم کرسکتا ہے۔