تحفظات دور ہونے تک چمن بارڈر بند رہے گا،سرتاج عزیز

تحفظات دور ہونے تک چمن بارڈر بند رہے گا،سرتاج عزیز

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے کہا ہے جب تک افغانستان کی حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔منگل کو پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ سرتاج عزیر سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاک افغان کشیددہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو پاکستان کے تحفظات سے اگاہ کیا،وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا افغان وزیر خارجہ کو پاکستانی حکام کے ساتھ مسلہ اُٹھانا چاہئے تھا ان کا مزید کہنا تھا افغان حکومت پاکستان کے ساتھ تحفظات دور نہیں کرتی تو باب دوستی بند رہے گا۔

یاد رہے افغان فورسز نے پاکستان کی سرحد کے اندر مردم شماری کرنے والوں پر فائرنگ کی جسسے گیارہ پاکستانی شہری شہید ہوگئے جس بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی آغاز کیا اور افغان فوزسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔