پاک افغان سرحد کا ارضیاتی سروے مکمل ،رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی

پاک افغان سرحد کا ارضیاتی سروے مکمل ،رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی

چمن :چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونے والے ارضیاتی سروے کی رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ سیکورٹی خدشات کے باعث باب دوستی چھٹے روز بھی بند رہا ۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہونے لگیں ، دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں ایک سال پرانی تقسیم کرنے کا نوٹس لے لیا ۔چمن میں سرحدی علاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کا سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ جس کے بعد آج (جمعرات کو)پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا امکان ہے ۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باب دوستی چھٹے روز بھی بند رہا، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں ۔کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہو رہی ہیں ، دوسری جانب چمن میں پاک افغان کشیدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو کھانے پینے کی ایک سال پرانی اشیا بانٹ دی گئیں ۔

یہ وہ اشیا تھیں جو گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی گئی تھیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو واقعے کا علم ہوا تو وہ متاثرین کے پاس پہنچے اور واقعے کا نوٹس لیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے میڈیا کی ٹیموں کو ویئر ہائوس کا دورہ بھی کرایا جہاں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔