ایران لمبے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے دو سیٹلائٹ لانچ کرے گا

ایران لمبے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے دو سیٹلائٹ لانچ کرے گا

تہران: ایرانی کے فوجی حکام کا کہنا کہ ایران ملکی سطح پر تیار کیے گئے دو سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے کی تیاری کر چکا ہے،دوسری طرف امریکی حکام م نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ لمبے فاصلے تاک مار کر نے والے میزائل پروگرام کا حصہ ہے اور یہ ٹیکنالوجی ایرانی کے ایٹمی پروگرام کو بھی مدد دے گی۔
سیٹلائٹ کا تجربہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ایران اور امریکا میں درمیان ہونے والے جوہری معاہدے پر نظر ثانی کر رہی ہے،امریکا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے ایران کے طرف سے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل تیاری کی جارہی ہے۔
ایران مسلسل اپنی فوجی ترقی میں اضافہ کر رہا ہے اور حالیہ متنازع میزائل پروگرام میں پیش رفت اس بات کی نشاندہی ہے۔ماہرین کہ رائے کے مطابق سیٹلائٹ پروگرام کو لانچ کرنے کا مقصد لمبے فاصلے تک مار کرنے میزائل پروگرام کو شروع کرنا ہے اور یہ میزائل امریکی سرزمین تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
امریکی کی نیشنل سیکیورٹی کے ماہرین ایران اور شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خاص نظر رکھے ہوئے ہیں،تہران اور پیانگ یانگ بین الاقوامی بلیک مارکیٹ کے ذریعے اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ایرانی کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہم خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کی تیاری کر چکے ہیں اس میں سے ایک عامر کبیر اور دوسرا ناہید ٹیلی کیمینیو کیشن ہے اور ان پر 97فیصد کام مکمل ہو چکا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں