جنگل میں اچانک نمودار ہونے والے ریچھ نے سائیکلسٹ کے ہوش اُڑ ا دیئے

جنگل میں اچانک نمودار ہونے والے ریچھ نے سائیکلسٹ کے ہوش اُڑ ا دیئے

سلواکیہ: سلواکیہ کے جنگل میں ہونے والی سائیکل ریس کے دوران معروف سائیکلسٹ کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیکو سلواکیہ کے جنگل میں ہونے والی سائیکل ریس کے دوران سائیکلسٹ کو گھنے جنگل سے گزرناتھا ۔ سائیکلسٹ نے اپنی ریس کا آغاز کیا تو سب کچھ ٹھیک جار ہا تھا مگر جب جنگل کے گھنے علاقے میں پہنچا تواسے اچانک ایک ریچھ دکھائی دیا جو اس سے آگے جانے والے سائیکلسٹ کے پیچھے لگ گیا ۔
اس گھمبیر صورتحال میں سائیکلسٹ نے اپنے سائیکل کو آہستہ کر لیا ۔ساتھ ہی جب وہ سائیکلسٹ اپنے آگے نکل جانے والے سائیکلسٹ کو اطلاع دیتا ہے تو وہ ایک طرف ہو جاتا ہے ۔ خوش قسمتی سے جنگل کے ریچھ کو اتنا موقع نہیں ملتا کہ وہ اس پر حملہ کرسکے ۔اس سارے واقعہ کی ویڈیو سائیکلسٹ کے ہیڈ کیم سے ریکارڈ ہوگئی جسے سائیکلسٹ نے یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دیا ۔ جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں ۔