حیدر آباد میں موجود چڑیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حیدر آباد میں موجود چڑیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی :بچپن سے اب تک مافوق الفطرت چیزوں اور بھوتوں کے بارے میں سنتے آئے ہیں تا ہم اب تک کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ کسی ایک کے ساتھ پیش آیا واقعہ واقعی سچا ہے یا پھر اس ایک خاص انسان کی دماغی حالت کی وجہ یا اس کے وہم کی وجہ سے اسے ایسا لگا۔برصغیر پاک و ہند میں بھی اور اب تک یہاں اس قسم کے قصے پائے گئے ہیں اور خاص طور پر پرانی جگہوں اور دیہاتوں کے بارے میں ایسی کہانیا ں بہت مشہور ہیں۔حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے کسی علاقے میں لی گئی اس چھوٹی چڑیل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چھوٹی چڑیل کو کسی ایک نے نہیں بلکہ بہت سے لوگوں نے اکٹھا دیکھا اور پھر تصاویر بھی بنالی گئیں ۔بہر حال اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ حقیقت ہے یا کسی کی شرارت ۔