”غیر ملکیوں سے 2020 تک چھٹکارا حاصل کرلیں“، وزارت ِ سول سروسز

”غیر ملکیوں سے 2020 تک چھٹکارا حاصل کرلیں“، وزارت ِ سول سروسز

ریاض : سعودی عرب کی وزارتِ سول سروسز کے نائب وزیر عبداللہ الملفی نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کے اعلی ٰ حکام سے کہا ہے کہ وہ 2020تک تمام غیر ملکی شہریوں سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔
عبداللہ ملفی کا کہناہے کہ اس وقت اس سال کے آخر تک تمام پبلک سیکٹرز میں 70,000کے قریب غیر ملکی شہری ملازمت کر رہے ہیں ۔ عبداللہ ملفی کا کہناہے کہ ” تین سال کے اندر ان تمام ملازمین کو نکال دیا جائے “۔انہوں نے اس بات کا اظہار گزشتہ روز ایک ” جاب نیشنلائزیشن “ کانفرنس کے دوران کیا ۔اس کانفرنس کے دوران سعودی عرب کی تمام بڑی یونیورسٹیوں ، وزارتوں اور سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
عبداللہ ملفی کا مزید کہناتھا کہ 2020تک تمام سرکاری اور پبلک شعبوں میں سعودائزیشن کے نفاذ کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے ۔ اسی طرح 2030ویژن کو بھی حاصل کیا جا سکتاہے ۔