یو اے ای میں اچھی پرفارمنس نہ دکھانے والوں کو نوکری سے نکال جا سکتاہے ، قانونی ماہر

یو اے ای میں اچھی پرفارمنس نہ دکھانے والوں کو نوکری سے نکال جا سکتاہے ، قانونی ماہر

دبئی : متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) کے قانونی ماہرین کے مطابق کوئی بھی نجی کمپنی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ملازم کو کنٹریکٹ ہونے کے باوجود ملازمت کے دوران متوقع پرفارمنس نہ دکھانے پر نوکری سے فوری طو رپر نکال سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معروف قانونی ماہر سے ایک غیر ملکی نے سوال کیا کہ” مجھے نوکری سے بغیر نوٹس کے نکال دیا گیا ہے ۔ میں نے جب کمپنی دفتر سے پوچھا تو پتہ چلا کہ اسے پہلے بھی دو وارننگ دے دی گئی ہیں ۔ جو پچھلے سال بھی بذریعہ ای ۔میل اور لیٹر جاری کی گئی تھی “۔
اس کے جواب میں قانونی ماہر کا کہناہے کہ اگر تو کمپنی نے اس نوٹس سے پہلے بھی وارننگ نوٹس جاری کیئے تھے تو اس میں کمپنی کو حق حاصل ہے کہ وہ ملازم کو اچھی پرفارمنس نہ دکھانے پر نکال سکے ۔متحدہ عرب امارات کے لیبر قانون کے آرٹیکل 120کی شق نمبر 8سنہ 1980کے تحت خراب پرفارمنس پر پیشگی نوٹس دے کر کمپنی کسی بھی ملازم کو نکال سکتی ہے ۔چاہے اس کا کنٹریکٹ کتنا ہی کیوں نہ رہتاہو۔ مگر اس سے پہلے کمپنی کو ملازم ایک سے دو نوٹس بھیجنا ضروری ہے ۔