اومانی محکمہ ٹرانسپورٹ میں ہزاروں نئی ملازمتیں

اومانی محکمہ ٹرانسپورٹ میں ہزاروں نئی ملازمتیں

مسقط: اومانی  وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے محکمہ ٹرانسپورٹ میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 5354 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے ،
تفصیلات کے مطابق اومانی وزارتِ لیبر اور وزارت ِ ٹرانسپورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے شعبے لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر میں 5354ڈائرکٹ ملازمتیں جبکہ 1530ڈئریکٹ ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ان شعبوں میں ڈرائیورز، انجینئیرز اور دوسرے ملازمین کے اشد ضرورت ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے وزیر کا کہناہے کہ ملازمین کو بھرتی کرنے کا مقصد عمان میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو بہترین کرنا ہے ۔ اس شعبے میں پاکستان سمیت ایشائی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت فراہم کی جائے گی ۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی سطی وفد نے بھی پاکستانی شہریوں کو عمان میں ملازمتیں فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جبکہ اومانی حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے لاتعداد تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد کو اومان میں ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہو سکتی ہے ۔