ڈی جی آئی ایس پی آر کی کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس

راولپنڈی: ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جی ایچ کیو میں اہم پریس کانفرنس 3 بجکر 45 منٹ پر کریں گے۔ پریس کانفرنس میں وہ پاک افغان سیکورٹی صورتحال اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بات کریں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز بھی چودھری نثار نے پہلے پریس کانفرنس بلائی پھر خود ہی منسوخ کر دی تھی۔ پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر نوٹیفکیشن تیار نہ ہونے کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں لیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا چودھری نثار وزیر اعظم سے ہنگامی ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس منسوخی کی وجہ بھی وزیر اعظم سے ڈان لیکس پر مشاورت کو ٹھہرایا گیا۔ چودھری نثار کی مسلسل پانچویں دن بھی وزیراعظم سے ملاقات کی طویل بیٹھک میں ڈان لیکس رپورٹ اور نوٹیفکیشن کے اجراء پر تفصیلی غور ہوا لیکن وزرات داخلہ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ کر سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں