آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس پر 29 اپریل کا ٹویٹ واپس لے لیا

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس پر 29 اپریل کا ٹویٹ واپس لے لیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور رپورٹ کے پیرا 18 کی سفارشات کو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔ اب 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ بے معنی ہو گیا جبکہ 29 اپریل کا ٹوئٹ کسی ادارے یا فرد کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کے آئین کی عملداری کویقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے اور جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اس حوالے سے جی ایچ کیو میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ 

90ab623fd5ead11639099eb211c00c25

یاد رہے 29 اپریل کو پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفیکشن کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاری کردہ رپورٹ سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں