ایران نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

ایران نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

اسلام آباد:ایران کی حکومت نے پاکستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگی ہے،کلبھوشن یادیو کوپاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے گذشتہ سال گرفتار کیا تھا ۔بھارتی جاسوس نے دوران تفتیش ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل محمد رفیع نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے کلبھوشن یادیوتک رسائی کے لیے پاکستان کو باقاعدہ طور پر درخواست دی جاچکی ہے۔
جس میں بھارتی جاسوس سے متعلق دستاویزات مانگی گئی تھیں اور ملاقات کے لیے درخواست کی گئی تھی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں قونصل جنرل نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان میں کلبھوشن تک رسائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ اس کا مقصد پاک ایران سرحد پر دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بارے میں پاکستان کی سیاسی قیادت سے مذاکرات کرنا تھا۔
ایران کے فوجی حکام نے الزام عائد کیا تھا دہشت گردوں پاکستان کی سرحد کے اندر اپنے محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور اگر پاکستان نے ان دہشگردوں کوخلاف کاروائی نہ کی تو ایرانی فوج خود پاکستان حدود کے اندر کاروائی کرے گی جس کے جواب میں پاکستان دفتر خارجہ نے اس بیان پر ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں