بالی ووڈ کی بہترین میوزیکل فلمیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

بالی ووڈ کی بہترین میوزیکل فلمیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

لاہور:یوں تو بالی ووڈ میں ہر قسم کی فلمیں بنتی ہیں جن میں ایکشن،رومانوی،میوزیکل تمام قسمیں شامل ہیں لیکن اگر سب پر نظر دوڑائی جائے تو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمیں میوزیکل فلمیں ہوتی ہیں اور ان میں سے کچھ تو ایسی ہیں جو امر ہو جاتی ہیں ان کے گیتوں کے ذریعے لوگ ان کو ہمیشہ تازہ رکھتے ہیں ۔

1۔اڑان

وکرم ادتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 16سالہ لڑکے کی کہانی ہے اور اس فلم کی موسیقی امیت نے ترتیب دی تھی اور اس کا بہترین گانا ’آزادیاں‘ تھا۔فلم2010میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔

2.جنت

عمران ہاشمی کی فلم جنت کے سبھی گانے بہت یادگار ثابت ہوئے اور لوگ آج تک سنتے ہیں ۔پریتم اور کامران احمد کی ترتیب کردہ موسیقی والی اس فلم کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا ’ہاں تو ہے‘ رہا۔

3۔خاموشی

1996میں پیش کی جانے والی اس فلم کے گانے بھی بہت مشہور ہوئے اور اس کی موسیقی لالت اور ببلو نے ترتیب دی تھی فلم کا سب سے بہترین گانا ’باہوں کے درمیاں ‘ تھا جو الکا نے گایا۔

4۔ویر زارا

بالی ووڈ کنگ کی فلم ویر زارا کا یوں تو ہر گانا ہی آج تک یاد ہے لیکن ’دو پل‘ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیا۔فلم کی موسیقی مادان موہن اور سنجیو کوہلی نے ترتیب دی تھی۔

5۔عاشقی2

ادتیا رائے کپور اور شردھا کپور کی یہ پہلی فلم ان کے لیے بہترین ثابت ہوئی اور دونوں کو رات و رات سٹار بنا گئی ۔فلم کا ہر گانا بہترین تھا لیکن ’تم ہی ہو ‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور فلم کی موسیقی انکت تیواری ،راجو،مٹھون اور جیت گنگولی نے ترتیب دی۔