افغانستان میں کار بم اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں قبائلی سردار سمیت 9افراد ہلاک

 افغانستان میں کار بم اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں قبائلی سردار سمیت 9افراد ہلاک

کابل: مغربی اور جنوبی افغانستان میں کار بم اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں قبائلی سردار سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے ۔

افغان میڈیاکے مطابق قندھار میں حکومتی ترجمان ضیاء درانی نے بتایا کہ ضلع اسپن بولداک میں کاربم دھماکے میں قبائلی سردار فیض اللہ خان اوران کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا ۔ اس دھماکے میں چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ قبل ازیں منگل کو قندھار شہر میں شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے ایک مقامی مبلغ کو قتل کر دیا تھا۔

مغربی صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اراسکان ضلع میں اس وقت ہوا جب ایک مسافر گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی۔ننگرہا رمیں جھڑپ کے دوران طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عمر کے نام سے معروف شیڈو گورنر ضلع خوگیانی میں جھڑپ میں مارا گیا۔

مصنف کے بارے میں