سعودی عرب میں غیر ملکی ڈینٹیسٹ کو نوکریاں نہ دینے کا فیصلہ

سعودی عرب میں غیر ملکی ڈینٹیسٹ کو نوکریاں نہ دینے کا فیصلہ

جدہ: سعودی عرب کی وزارت لیبر و سماجی ترقی اور وزارت صحت نے سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے غیر ملکی ماہر دندان کو نوکریاں نہ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان گزشتہ روز ایک مشترکہ ورک شاپ میں کیا گیا ۔وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں 26ڈینٹل کالج ہیں جن میں سے 8نجی ہیں اور سالانہ 3ہزار ڈینٹل گریجویٹس لیبر مارکیٹ میں شامل ہورہے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2015 میں سعودی عرب میں کل 10ہزار 150ماہرین میں سے5ہزار 946سعودی تھے ۔