پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کیخلاف مہم کا نیاطریقہ ڈھونڈ نکالا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے گستاخانہ مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کے دوران پی ٹی اے سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کررہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر موجود گستاخانہ مواد کو پہچانیں اور جو لوگ غفلت میں اس پر رد عمل ظاہر کردیتے ہیں وہ بھی ایسا کرنے سے باز رہیں۔

موبائل فون پر صارفین کو پی ٹی اے کی جانب سے جو میسج بھیجا جارہا ہے اس میں لکھا ہے کہ : ’انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کا گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنا یا شیئر کرنا قانون کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانونی کارروائی کے لیے پی ٹی اے کو info@pta.gov.pk پر رپوٹ درج کرائیں‘۔
خیال رہے کہ پاکستان میں چلنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ٹھوس اقدامات کی ہدایت جاری کی تھی۔