اگر یہی کرنا تھا تو ڈی جی آئی ایس پی آر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، اعتزاز احسن

اگر یہی کرنا تھا تو ڈی جی آئی ایس پی آر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، اعتزاز احسن

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کرنا تھا تو ڈی جی آئی ایس پی آر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے.آئی ایس پی آر کے نئے بیان کے بعد واضح ہو گیا کہ حکومت مریم نواز کو بچانے میں کامیاب ہو گئی.ڈان لیکس پر حکومت کے نوٹی فکیشن میں کوئی خاصہ فرق نہیںپڑا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مریم  نواز کا نام نہیں لیا اور اس کے میڈیا سیل کو بچا لیا گیا ۔انہوں  نے کہا کہ وہی پانچ آدمی ہیں جن میں سے 3 کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔یاد رہے 29 اپریل کو پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفیکشن کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاری کردہ رپورٹ سفارشات کے مطابق نہیں ہے.

111021fd55088321a0a88f9dd7a5ebb2 0a96e1e82d513f7901ba8a05fccbcde5