تیسرا اور آخری ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کا ٹا س جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

تیسرا اور آخری ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کا ٹا س جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ڈومینیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو   بیٹنگ کی دعوت دی ہے جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 17  رنز بنا لیے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شان مسعود نے اوپننگ کی  دونوں بلے باز ابھی کریز پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس کے وقت  کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس آپشن ہوتی تو میں بھی ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا،تیسرا اور آخری میچ ہمارے لیے بہت سپیشل ہے۔ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بلے باز احمد شہزاد اورلیگ سپنر شاداب خان آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے .ان کی جگہ حسن علی اور شان مسعود  کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ بھی  اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان ٹیم میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی، شان مسعود، بابر اعظم، یونس خان، اس شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز  1-1سے برابر ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا  اور آخری ٹیسٹ میچ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کریئر کا آ خری میچ ہے.دونوں پلیئرز  اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں