افغانستان میں مزید فوجی دستے بھیجنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں کیا، وائٹ ہاو س کا اعلان

 افغانستان میں مزید فوجی دستے بھیجنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں کیا، وائٹ ہاو س کا اعلان

واسشنگٹن: وائٹ ہاو س کے مطابق صدر ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاو س کے ترجمان شین اسپائسر کے مطابق امریکی حکومت افغان مشن اور اس کی حکمتِ عملی کے حوالے سے غور وخوض کر رہی ہے۔

شین اسپائسر نے اپنا یہ بیان نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی ان خبروں کے بعد دیا ہے جن کے مطابق امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے اپنے مزید تین سے پانچ ہزار تک فوجی افغانستان میں تعینات کرنے کا سوچ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں