عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی روکنے کا دعویٰ مسترد کردیا

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی روکنے کا دعویٰ مسترد کردیا

ممبئی : مودی سرکار اپنے جاسوس کل بھوشن یادیو کو بچانے کیلئے جھوٹے دعوے کرنے لگی .عالمی عدالت انصاف میں صرف درخواست جمع کرائی اور دعویٰ کردیا کہ کل بھوشن کی پھانسی روک دی گئی ہے . عالمی عدالت انصاف نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا ۔

عالمی ادارہ انصاف میں درخواست کو حکم نامہ قرار دے دیا،،،کلبھوشن کو بچانے کے لیے بھارت نے جھوٹ کا سہارا لے لیا.بھارتی حکومت اور میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عالمی ادارہ انصاف نے بھارتی جاسوس کل بھوشن کی پھانسی روک دی .بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کیا  کہ  عالمی عدالت کے احکامات  سے کل بھوشن کی ماں کو آگاہ کردیا .

f4d9f896e8a74a79abcc37f7c4e6920b


درحقیقت عالمی ادارہ انصاف نے بھارتی درخواست کی صرف پریس ریلیز شائع کی . عالمی ادارہ انصاف نے نہ ہی کوئی حکم نامہ جاری کیا اور نہ ہی پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کو کوئی خط لکھا .پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا . اور واضح کیا  عالمی عدالت انصاف یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی.

یاد رہے کہ کل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ  پاکستان میں پھانسی کی سزاپانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کیلئےعالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پھانسی رکوانے کیلئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے پاکستان کے وزیر ِ اعظم محمد نواز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کلبوشن کی سزائے موت پر حکم امتنائی جاری کروانے کی درخواست کی گئی ہے .