خبردار! کوکنگ شو آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتے ہیں

نیویارک: کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلی ویژن میں نشر ہونے والے کوکنگ شو آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتے ہیں؟ جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جو لوگ ٹی وی پر کھانے پکانے کے پروگرامز دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، وہ موٹاپے کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

بین الاقوامی طبی جریدے میں شائع شدہ کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین کوکنگ شوز دیکھنے کی شوقین ہوتی ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 20 سے 35 سال کی عمر کی 501 خواتین کا سروے کیا گیا۔جس میں یہ نتیجہ نکلا کہ جو خواتین ان شوز کو دیکھنے اور ان میں سکھائی جانے والی تراکیب کو گھر میں آزما کر دیکھتی ہیں، ان کا جسمانی وزن ان پروگرامز کو نہ دیکھنے والی خواتین کے مقابلے میں 5 کلو زیادہ ہوسکتا ہے۔