تیسرا اور آخری ٹیسٹ ، بارش نے کھیل روک دیا

تیسرا اور آخری ٹیسٹ ، بارش نے کھیل روک دیا

ڈومینیکا: تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش نے آ کر کھیل کو روک دیا ۔ بارش کی وجہ سے میچ تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوا ۔ بارش سے پہلے تک پاکستان نے  ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنالیے ،بلے با ز شان مسعود صرف 9 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے ۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی36 اور بابر اعظم 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے . ٹاس کے وقت  کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس آپشن ہوتی تو میں بھی ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا،تیسرا اور آخری میچ ہمارے لیے بہت سپیشل ہے۔ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بلے باز احمد شہزاد اورلیگ سپنر شاداب خان آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے .ان کی جگہ حسن علی اور شان مسعود  کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ بھی  اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان ٹیم میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی، شان مسعود، بابر اعظم، یونس خان، اس شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز  1-1سے برابر ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا  اور آخریٹیسٹ میچ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کریئر کا آ خری میچ ہے.دونوں پلیئرز  اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔