امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کی وجہ سے مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہو گیا‎

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کی وجہ سے مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہو گیا‎

نیو یارک: امریکا میں اسلامی کونسل (سی اے آئی آر) نے بتایا ہے کہ 2016ء کے دوران امریکا میں مسلم مخالف جذبات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں مسلمانوں کے خلاف زبانی اور جسمانی حملوں کے علاوہ دھمکیوں کے تقریباً بائیس سو واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2015ء کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔

اس کونسل نے اس کی ذمہ داری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز سیاست پر بھی عائد کی ہے۔