خستہ حال نظر آنیوالے جوتے لاکھوں روپے میں فروخت

لندن: برطانوی کمپنی نے لاکھوں مالیت کے ایسے جوتے متعارف کروا دیے جو بظاہر پھٹے ہوئے اور بدحال دکھائیں دیتے ہیں اور جوتوں کو دیکھ کر ہر شخص فوراً یہ کہہ سکتا ہے ان جوتوںپر کسی جانور نے بری طرح حملہ کر رکھا ہے۔

خستہ حال نظر آنیوالے جوتے لاکھوں روپے میں فروخت

لندن: برطانوی کمپنی نے لاکھوں مالیت کے ایسے جوتے متعارف کروا دیے جو بظاہر پھٹے ہوئے اور خستہ حال دکھائیں دیتے ہیں اور جوتوں کو دیکھ کر ہر شخص فوراً یہ کہہ سکتا ہے ان جوتوںپر کسی جانور نے بری طرح حملہ کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی ان اسپورٹس شوز کو مشینوں سے اس طرح ڈھالا گیا ہے کہ ان پر کسی کتے یا تیز دانتوں والے جانوروں کی چیر پھاڑ کا گمان ہوتا ہے۔اس کے ایک جوڑے کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہے جو امریکی ڈالروں میں 1,425 بنتی ہے۔ ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی کتے نے اپنے تیز دانتوں نے انہیں چبانے کی کوشش کی ہے۔
سفید اسپورٹس شوز کے ان جوتوں کو ”فیوچر ڈسٹرائیڈ ہائی ٹاپ اسنیکرز“ کا نام دیا گیا ہے جو سفید اور پیلے رنگوں میں دستیاب ہیں۔ اگر انہیں غور سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی جانور نے اسے بھنبھوڑنے کی کوشش کی ہے تاہم اس پر کئی حلقوں سے تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کے نزدیک یہ لوگوں سے رقم بٹورنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔