ملائیشیا، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 115نشستوں کے ساتھ کامیاب

ملائیشیا، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 115نشستوں کے ساتھ کامیاب
کیپشن: مہاتیر محمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ای پی اے

 کوالالمپور: ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کر لی۔ مہاتیر محمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔

ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115 نشستیں حاصل کیں۔ حکومت بنانے کے لئے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔

 

مزید پڑھیں: چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

انتخابات میں جیت کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے اور انتقامی سیاست کا روادار نہیں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلہ تھا۔ ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14 اعشاریہ 9 ملین رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں